دروازہ بند نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ڈی ایس پی کلپنا مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھاگیاکہ کلپنا رقم اور فون لیے گھر سے نکل رہی ہی تھی
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کی ایک خاتون افسر(ڈی ایس پی) کلپنا رگھوونشی کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق، کلپنا رگھوونشی مدھیہ پردیش اسپیشل برانچ میں تعینات ہیں۔ ان کی دوست پرمیلا تیواری ایک انشورنس کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں اور دونوں پڑوسی بھی ہیں۔ پرمیلا نے اپنی بیٹی کی اسکول فیس کے لیے بینک سے دو لاکھ روپے نکال کر رقم کو گھر میں ایک بیگ میں رکھا۔رپورٹ کے مطابق دروازہ بند نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈی ایس پی کلپنا مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئی اور رقم کے ساتھ موبائل فون بھی اٹھا لیا۔ بعد ازاں جب پرمیلا نے بیگ چیک کیا تو رقم غائب تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کلپنا ہاتھ میں رقم اور فون لیے گھر سے نکل رہی ہیں