سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پھر ساتھی سے ملکر فائرنگ کروا دی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر کے علاقے میں دو ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی پولیس کے مطابق سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعدازاں اپنے ساتھی احمد کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہیئر تھانے کی پولیس نے ملزمان سوزین، نمرہ اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں عمل میں آنے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات اور اس کے پیچھے کارفرما محرکات سامنے لائے جائیں گے۔