خواہشمند 30 مارچ تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے
لاہور( کرائم رپورٹر)گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ مارچ کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 مارچ تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم نہ صرف شفافیت کو فروغ دیتا ہے بلکہ کرپشن اور ایجنٹ مافیا کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ڈیجیٹل نظام کی بدولت شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے آن لائن بولی میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی مرضی کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔