برسلز (آئی این پی )یورپی ملک آئس لینڈ میں چند روز کے دوران زلزلے کے سیکڑوں جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اپریل سے 6 اپریل تک آئس لینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے سیکڑوں جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 سے 4 تک ریکارڈ کی گئی جبکہ ان کی گہرائی 4 سے 6 کلو میٹر تک تھی۔