سابق وزیراعلی پنجاب کے دور کی بڑی مالی بے ضابطگی پر پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کا ایکشن ، جونیئر افسروں کے تحقیقات کرنے پر سخت اظہار ناراضی
لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی کا 550 ملین روپے کا مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا۔ 286 ملین روپے کے بغیر ٹینڈرز کی خریداری کی گئی۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔میڈیارپورٹ کیمطابق 286 ملین روپے کے بغیر ٹینڈرز کی خریداری کی گئی ، 263 ملین روپے کی خریداری کرتے ہوئے تمام بنیادی قوانین کو نظر انداز کر دیا گیا۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی پر پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو نے سخت ایکشن لیا ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو نے جونیئر افسران کے تحقیقات کرنے پر سخت اظہار ناراضی کیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو نے معاملے کی تحقیقات اعلی افسران سے کرانے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹر یشن ڈیپارٹمنٹ کا مئوقف مسترد کر دیا۔کمیٹی نے آڈٹ پیرے نمٹانے کی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹر یشن ڈیپارٹمنٹ کے درخواست مسترد کردی۔