آئس لینڈ کو 2025ء کا دنیا کا سب سے پُرامن ملک قرار ‘رپورٹ

ریجا وک (آن لائن)عالمی سطح پر امن سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں آئس لینڈ کو 2025ء کا دنیا کا سب سے پُرامن ملک قرار دیا گیا ہے۔گلوبل پیس انڈیکس انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (IEP) کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جس میں 163 ممالک اور خطوں کو مختلف عوامل پر جانچا جاتا ہے، جس میں معاشرتی سلامتی، داخلی و خارجی تنازعات اور عسکری قوت کی شرح شامل ہیں۔آئس لینڈ نا صرف پُرامن ملکوں کی فہرست میں سرفہرست ہے بلکہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔ اپنی شاندار فطری خوبصورتی، آتش فشاں، گرم چشموں اور پُرسکون مناظر کی وجہ سے یہ سیاحوں کے لیے بھی نہایت پُرکشش ہے۔