گوجرانوالہ(آئی این پی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد شہاب مشتاق، عارف حسین ، عبد الوحید اور محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔ملزموں کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔