ویب ڈیسک: ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔
وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر کے 72 شہروں میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آج اسلام آباد، میرپور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس کا آغاز ہوگا۔9 اپریل بدھ کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن، دکی، زیارت، میانوالی اور نوشہرہ میں تربیتی پروگرام ہوں گے۔ 10 اپریل جمعرات کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ 11 اپریل جمعہ کو بینظیر آباد، دادو، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکشاپس ہوں گی۔عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد سمندر پار پاکستانی اپنے وطن پہنچنے کے بعد متعلقہ حاجی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔