27ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے درمیان اہم مشاورت۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں ترمیم کے حتمی مراحل اور ووٹنگ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم فائنل اسٹیج پر ہے اور حتمی عمل کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ملاقات کے بعد، محسن نقوی نے اسپیکر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی۔