بیساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری کل پاکستان آئیں گے

بیساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری کل پاکستان آئیں گے

پاکستان میں بیساکھی میلے کی تقریبات کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل، 10 اپریل بروز جمعرات، پاکستان پہنچیں گے۔

 یہ یاتری خصوصی طور پر سکھ مذہب کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آ رہے ہیں۔ سیکریٹری متروکہ وقف بورڈ، فرید اقبال نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے اس موقع پر 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں، جنہیں پاکستان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔پہلا گروپ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا اور گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا، جہاں وہ مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ دوسرا گروپ واہگہ بارڈر سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہوگا، جو سکھ کمیونٹی کے لیے ایک اہم زیارت گاہ ہے۔یہ یاتری بیساکھی کے مذہبی میلے میں شرکت کریں گے، جو سکھوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور ہر سال بڑی تعداد میں یاتری اس میں شریک ہوتے ہیں۔