فیصلہ پرائس کنٹرول کونسل میں کیا گیا‘دکانداروں کو مرضی کے ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کی کھلی چھٹی
لاہور(آئی این پی)پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اب صرف زندہ مرغی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ پرائس کنٹرول کونسل میں کیا گیا،مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کے فیصلے کا تحریر ی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوید اکرم نے پرائس کنٹرول کونسل کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے پولٹری انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارمرز کے مسائل فوری حل نہ ہوئے تو زندہ مرغی کی قلت کا بھی خدشہ ہے،دریں اثناء سرکاری نرخنامے میںبرائلر گو شت کی قیمت جاری نہ ہونے سے دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت مختلف قیمت وصول کی گئی ۔ برائلر گوشت700سے750روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔