مرغی کے گوشت کی قیمت کا روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کافیصلہ

 لاہور(پبلک نیوز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری  شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا 7 واں اجلاس ‘یسک ہاؤس میں  منعقدہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ‘پرائس کنٹرول کونسل نے زندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم میں نظر ثانی کی منظوری دے دی ‘اب زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت دونوں کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن ہوگا ‘پرائس کنٹرول کونسل نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے ‘تمام اضلاع اور ڈویڑنوں  میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں ‘مرغی کی مارکیٹوں میں سپلائی پر کڑی نظر رکھی جائے اجلاس میں مرغیوں کی مارکیٹ میں دستیابی اور قیمتوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا