امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین اور معروف ریپر کانیے ویسٹ اپنی 13 سالہ بیٹی نارتھ ویسٹ کے میوزک کیریئر کے اہم موقع پر ایک بار پھر ایک ہی مقام پر نظر آئے۔
سابق جوڑے نے 5 ستمبر کو شکاگو کے تاریخی وِک تھیٹر میں نارتھ ویسٹ کے پہلے ہیڈلائن کنسرٹ میں شرکت کی اور بیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔اگرچہ کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ ایک ہی کنسرٹ میں موجود تھے، تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق دونوں تھیٹر کے الگ الگ حصوں میں بیٹھے نظر آئے اور اپنی بیٹی کی پرفارمنس دیکھی۔13 سالہ نارتھ ویسٹ نے شکاگو میں بطور ہیڈلائن آرٹسٹ پہلی بار اسٹیج سنبھالا اور اپنی موسیقی پیش کی، جسے ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔بیٹی کے اس اہم موقع پر سابق جوڑے کی ایک ہی تقریب میں شرکت نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی، تاہم دونوں نے تقریب کے دوران الگ الگ نشستوں کا انتخاب کیا۔