کانیے ویسٹ کی اہلیہ اور آرکیٹیکٹ بیانکا سینسوری نے بالآخر اپنے متنازع فیشن انتخاب پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ برہنہ انداز میں نظر آنے کا فیصلہ مکمل طور پر ان کا اپنا ہوتا ہے۔
انٹرویو میں 31 سالہ بیانکا سینسوری نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی ایسا کام نہیں کرتیں جو خود نہ کرنا چاہیں اور اپنے ملبوسات کے انتخاب پر بھی خود مختار ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر 48 سالہ ریپر کانیے ویسٹ کی رائے ضرور لیتی ہیں اور لباس کے انتخاب پر یہ ایک مشترکہ تخلیقی عمل ہوتا ہے۔بیانکا کے اس موقف کے بعد یہ بھی یاد دلایا گیا کہ انہوں نے 2025 گریمی ایوارڈز میں مکمل برہنہ لباس پہن کر انٹرنیٹ پر ہلچل مچائی تھی، جس پر شدید تنقید بھی ہوئی تھی۔کانیے ویسٹ اور بیانکا سینسوری نے 20 دسمبر 2022 کو کیلیفورنیا کے پالو آلٹو میں قانونی طور پر شادی کی تھی، جو کم کارداشیان کے ساتھ کانیے کی علیحدگی کے صرف ایک ماہ بعد ہوئی۔