کم کارڈیشین دماغی اینیورزم کی تشخیص کے بعد حساس انکشاف

کم کارڈیشین دماغی اینیورزم کی تشخیص کے بعد حساس انکشاف

کم کارڈیشین، جو کہ ایک معروف امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل ہیں، نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ انہیں ذہنی دباؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی دماغی اینیورزم (Brain Aneurysm) کی تشخیص ہوئی ہے۔یہ انکشاف انہوں نے اپنی ریئلٹی سیریز ’دی کارڈیشیئنز‘ کے نئے سیزن کے ٹیزر میں کیا، جس نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے۔ ویڈیو کلپ میں کم کو ایم آر آئی اسکین کے دوران دکھایا گیا، اور اس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں ایک چھوٹا سا اینیورزم پایا ہے۔ان کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن نے اس خبر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اوہ"، جبکہ کم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے اس صحت کے مسئلے کو صرف ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔کم کارڈیشین نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنی مصروف زندگی، قانون کی تعلیم، اور ذاتی زندگی کے دباؤ کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طلاق کے بعد ان پر ذہنی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، اور اسی تناؤ کا اثر ان کی صحت پر بھی پڑا، جس کی وجہ سے وہ سورائیسس (Seizures) کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اپنے چار بچوں کو اس بیماری کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے سابق شوہر کانیے ویسٹ سے علیحدگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔یہ انکشاف کم کارڈیشین کی زندگی میں چیلنجز اور صحت کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے، اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔