امریکی ریپر کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ بیانکا سنسوری نے گریمی ایوارڈز 2025 میں اپنے متنازع فیشن انتخاب کے باعث دنیا کی توجہ حاصل کی۔
گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر بیانکا نے اپنا کالا کوٹ اُتار کر برہنہ ہو کر میڈیا اور حاضرین کے سامنے آ کر ہنگامہ برپا کر دیا۔ اس حرکت کے نتیجے میں سیکیورٹی نے انہیں فوراً ایونٹ سے باہر نکال دیا۔اس واقعے کے بعد کانیے ویسٹ کو اپنے جاپان میں ہونے والے کنسرٹس کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ مئی میں ٹوکیو ڈوم میں دو کنسرٹس کرنے والے تھے، مگر گریمی ایوارڈز میں پیش آنے والے واقعے کے باعث ان کے 20 ملین ڈالر کے معاہدے پر نظرثانی کی جا رہی ہے، اور یہ معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے۔جاپان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے شعور میں اضافے کی وجہ سے ان کے لباس کو مقامی لوگوں کی جانب سے ناپسندیدگی کا سامنا ہوا، اور کنسرٹ کے سرمایہ کاروں نے کانیے ویسٹ اور بیانکا کی حرکت کو انتہائی نامناسب قرار دیا۔ اس کے نتیجے میں ان کے کنسرٹس کی فنڈنگ روکنے کا بھی امکان ہے۔