ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7 کے فائنل میں امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشین امتحان میں ناکامی پر آنسوؤں میں ڈوب گئیں۔
نتائج کے اعلان کے دوران کم اپنے خاندان کے ساتھ صوفے پر بیٹھیں اور جذباتی طور پر رو پڑیں۔کم نے بتایا کہ امتحان کے دوران انہیں خاص طور پر مضامین میں کمزوری محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں خدشہ تھا کہ وہ پاس نہیں ہوں گی۔ ان کی والدہ کرس جینر نے ہمدردی ظاہر کی، جبکہ بہن خلوئے کارڈیشین نے شوٹنگ اور دیگر مصروفیات کو تیاری میں رکاوٹ قرار دیا۔قانون کے استاد نے کم کو حوصلہ دیا کہ ناکامی ان کی صلاحیت کی عکاس نہیں اور وہ کامیابی کے بہت قریب تھیں۔ کم نے ناکامی کے باوجود بار امتحان دوبارہ دینے کا عزم ظاہر کیا۔