میزبان کرن خان نے مکہ میں نکاح مکمل کرلیا، شوہر کے بارے میں اہم تفصیلات بھی سامنے آئیں

 میزبان کرن خان نے مکہ میں نکاح مکمل کرلیا، شوہر کے بارے میں اہم تفصیلات بھی سامنے آئیں

پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان کرن خان نے نکاح کرلیا، جس کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کرن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے عمرے کی ادائیگی اور نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے نکاح کیا ہے۔ اشتیاق بیگ اس سے قبل معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں، تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی علیحدگی پر ختم ہوئی تھی۔کرن خان کی جانب سے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات پیش کیں۔شوبز شخصیات میں ندا یاسر، اظفر رحمان، سعدیہ امام اور نادیہ حسین سمیت دیگر نے کرن خان کو نکاح کی مبارکباد دی اور ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں۔کرن خان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کررہی ہیں اور مداح اداکارہ کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔