سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے قربانیوں کو قوم کے لیے لازوال سرمایہ قرار دیا
لاہور (کرائم رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز اور افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے، جب مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرکے آج بھی ہر پاکستانی کا دل جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو جاتا ہے اور افواج پاکستان کے جوانوں نے بے مثال بہادری، شجاعت اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کی روشن مثال قائم کی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آج بھی ہماری آنکھیں نم اور دل جذبہ? حب الوطنی سے لبریز کر دیتی ہیں، پوری قوم کو اپنے قومی ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کی بہادری، جذبہ? حب الوطنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے، جبکہ 6 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ لاہور ٹریفک پولیس نے اپنے شہداء اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی خدمت، قانون کی پاسداری اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔