لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ارفع کریم ٹاور، پرانی سبزی منڈی حملے کے شہداء کی 8ویں برسی پر قبور پر حاضری دی۔ سب انسپکٹر ریاض احمد، اے ایس آئی فیاض احمد، کانسٹیبل عمیر غنی، ساجد علی، معظم علی، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور عابد علی کی قبور پر پھول چڑھائے گئے، سلامی دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کے 342 افسر و اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں۔ شہداء کے بچوں کی تعلیم، روزگار اور صحت کا مکمل خیال رکھا جائے گا، محکمہ پولیس ہر قدم پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔