دعائیہ تقریبات پر 2657 پولیس افسران و جوان تعینات، سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور (کرائم رپورٹر) دعائیہ تقریبات کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر 2657 پولیس افسران و جوان گرجا گھروں اور اطراف میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مال روڈ، انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں گرجا گھروں کی سکیورٹی، داخلی راستوں اور تعینات نفری کا جائزہ لیا اور چرچ انتظامیہ سے ملاقات کرکے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود اور چرچ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ گرجا گھروں کے اطراف م ئوثر پٹرولنگ اور چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس بلا تفریق شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل جذبے سے فرائض انجام دے رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دعائیہ تقریبات کے شرکاء سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی اپیل بھی کی۔