گرجا گھروں میں عبادات ، پولیس کے فول پروف انتظامات

2,456 اہلکار تعینات، ڈی آئی جی آپریشنز کا گرجا گھروں کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 2,456 پولیس افسران و اہلکار گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کینٹ، مال روڈ اور گلبرگ کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کرکے داخلی و خارجی راستوں، تعینات نفری اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور چرچ انتظامیہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ اور چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ دعائیہ تقریبات میں شریک افراد مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔