پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، بیا ن جاری
راولپنڈی(آن لائن)یوم دفاع و شہداء پر افواج پاکستان نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کے لئے اظہار تکریم و تشکر کیا ہے اور آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان فرض، عزت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کی علامت ہیں۔افواج پاکستان نے غازیوں اور شہداء کے اہلخانہ کے لئے اظہار تعزیت کیا۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، جنرل عامر رضا سمیت مسلح افواج کا شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کے لئے اظہار تکریم و تشکر کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور جرات کی لازوال علامت ہے