معرکہ حق نے پاکستان کو عزت، وقار اور تاریخی کامیابی دلائی،شہداء کے اہلخانہ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ،پوری قوم کو ان پر فخر ، شہداء کے خاندان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم سب ان کے مقروض ہیں
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں شہید حوالدار محمد نوید انصاری کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔حوالدار محمد نوید انصاری مئی 2025 میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے تھے
فیصل آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں شہید حوالدار محمد نوید انصاری کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔حوالدار محمد نوید انصاری مئی 2025 میں دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ "شہداء کی قربانیاں قوموں کی عزت، وقار اور بقا کی ضمانت ہوتی ہیں۔ معرکہ حق نے پاکستان کو عزت، وقار اور تاریخی کامیابی دلائی، یہ کامیابی شہداء کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "شہداء کے اہلخانہ کی قربانیاں بھی ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ شہداء کے خاندان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم سب شہداء کے اہلخانہ کے مقروض ہیں۔رانا ثناء اللہ کی یہ ملاقات شہداء کے اہلخانہ کے حوصلے کو بڑھانے اور قوم میں ان کی قربانیوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم قرار دی گئی ہے۔