پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے، چیئرپرسن
لاہور(آئی این پی ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں اتحاد، قربانی، بہادری اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میںحنا پرویز بٹ نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدا کی یاد دلاتا ہے۔ 1965 کے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کیلئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے 6 ستمبر 1965 کو بے مثال جرات، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی