لاالہ الاللہ کی صدائوں کیساتھ وطن پر قربانی کا عہد، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

رالپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے لاالہ الاللہ کی صدائوں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاعی عزم پر مبنی خصوصی ملی نغمہ پاکستان جار ی کیا ہے ، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔