کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون اور اس کے بھائی پر تشدد کرنے کے الزام میں ایس ایس پی فدا حسین جانوری کی ساس، سالی، سالے اور پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس سے قبل ایس ایس پی کورنگی فدا جاں وری کی رشتے دار خاتون نے تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون پر مقدمہ کرایا تھا، نئے مقدمے میں نامزد ملزمہ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی معاونت سے متاثرہ خاتون اور اس کے بھائی پر تشدد کرتی نظر آئی