اختیارات سے تجاوزپراے ایس آئی شاہد محمود ،کانسٹیبل غلام مصطفی اور کانسٹیبل افضل کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)غفلت، لاپرواہی اور اختیارات سے تجاوز پراینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے چار اہلکاروں سمیت ریٹائرڈ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایس پی اے وی ایل ایس کی انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر درج ہوا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کیا گیا۔اے ایس آئی شاہد محمود ،کانسٹیبل غلام مصطفی اور کانسٹیبل افضل کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔انکوائری کے مندرجات کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔