شیخوپورہ: داماد نے سسر قتل کردیا، بیوی، سالی اور ساس زخمی

ماچھی کیاسٹاپ کے قریب گھرمیں دامادنے ہتھوڑے سے تمام افراد پر حملہ کردیا‘ملزم گرفتار
 شیخوپورہ(آئی این پی ) شیخوپورہ میں   گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا جبکہ حملے میں بیوی، سالی اور ساس زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق شیخوپورہ میں ماچھی کیاسٹاپ کے قریب گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ہتھوڑے کے وار سے اپنی بیوی ،سالی اور ساس کو بھی زخمی کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوواردات کے ایک گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا اور مزیدتفتیش جاری ہے