بیوی کی موجودگی میں بہنوئی کا سالی سے نکاح، مقدمہ درج

 میانوالی ،کندیاں (خصوصی رپورٹ)تھانہ ہرنولی کی حدود کنیالانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی موجودگی میں سالی سے نکاح کر لیا، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ شوکت علی اپنی سالی کو گھر سے لے گیا اور مبینہ طور پر 90 ہزار روپے نقدی بھی چوری کر لی ،متاثرہ لڑکی کے بھائیوں نے تھانہ ہرنولی میں درخواست جمع کروائی، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔