اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی مزید سماعت رواں ہفتے 6 مئی کوہوگی۔ عدالت پہلے ہی وزارت مواصلات کو فنڈز سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرچکی ہے ۔ کیس جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بجائے دوسرے کسی جج کے روبرو ہوگی جسٹس ثمن کا تبادلہ سندھ ہائیکورٹ ہوچکاہے۔