جنرل عاصم منیر آرمی چیف مردآہن قرا ر
دو ٹوک پیغام کے ذریعے موقف واضح کیا، بھارتی جارحیت کے بعد فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی، رپورٹ
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دیدیا،امریکی اخبار نے آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا،آرمی چیف نے دو ٹوک پیغام کے ذریعے موقف واضح کیا، بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی،آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں پاکستان کے واضح موقف کو تشکیل دیا۔نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنے ٹینک پرچڑھ کرجوانوں سے خطاب کیا۔اخبار کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت کی کسی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا یہ خطاب کسی بھی بھارتی حملے کاجواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ کیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آرمی چیف نے سیاسی اور مشکل معاشی مشکلات میں گھری پاکستانی قوم کو متحد کیا ہے۔آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں۔امریکی جریدے کااپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔