پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں: محمد اورنگزیب

 پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں، جبکہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مائیکرو فنانس کا شعبہ مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دیا جاسکتا ہے، جبکہ کم آمدنی والے طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات مائیکرو فنانس کے فروغ میں اہم ذریعہ ہیں اور ان کے ذریعے مالی سہولتوں تک رسائی کو مزید آسان بنایا جاسکتا ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے عالمی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔