تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان دکھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری ہماری ترجیح ہے اور گزشتہ تین سال میں خسارے کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں، کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی آئی ہے لیکن اداروں کی گورننس بہتر کی گئی ہے اور چیئرمین یا چیئرپرسن پرائیویٹ شعبے سے منتخب کیے گئے ہیں۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کچھ ادارے بند کیے جا چکے ہیں یا بند کرنے کے مراحل میں ہیں، اور ان اداروں کے ملازمین کو مناسب پیکیج فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل خسارے والے اداروں کو بند کرنا ناگزیر ہے۔وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پرائیویٹائزیشن کا عمل جاری ہے، جس میں قومی ایئر لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی شفاف نج کاری کی گئی، اور وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ نج کاری کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔