اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پبلک سرونٹس ملکی نظم و نسق میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بہتر نظم و نسق کے لیے درست اور بروقت فیصلہ سازی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے، اور موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس کا مظہر انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے ذریعے داخلہ ہے۔