بابوسر ناران روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند، راستہ بندش جاری

بابوسر ناران روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند، راستہ بندش جاری

ویب ڈیسک: بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

وادیٔ کاغان کے شہر ناران کو چلاس سے ملانے والے اہم راستے، بابوسر روڈ، کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور اس کے ملحقہ علاقے خیبر پختونخوا میں بند ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برفباری کے سبب سڑکوں پر پھسلن اور خطرناک صورت حال پیدا ہو گئی ہے، اور برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، سکیورٹی انتظامات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بابوسر روڈ کو تاحکم ثانی بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔