ایران اور امریکا کشیدگی کے سبب بین الاقوامی پروازیں متاثر، فضائی آپریشن متاثر ہوا

ایران اور امریکا کشیدگی کے سبب بین الاقوامی پروازیں متاثر، فضائی آپریشن متاثر ہوا

پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک اور ترکیہ کے لیے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

لاہور (علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ): مدینہ منورہ، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور ریاض جانے والی 11 پروازیں منسوخ۔
لاہور اور اسلام آباد: دمام، استنبول، شارجہ، کویت اور بحرین جانے والی 15 پروازیں منسوخ۔
پشاور: شارجہ، دوحہ، دبئی، فجیرہ اور ابو ظہبی کی 10 پروازیں منسوخ۔
کراچی: دمام، ریاض، بغداد، دبئی، شارجہ اور مسقط کی 16 پروازیں منسوخ۔
ملتان: دبئی اور دوحہ کی 4 پروازیں منسوخ۔
ذرائع کے مطابق یہ پروازیں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث منسوخ کی جا رہی ہیں اور یہ سلسلہ آج 39ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔دوسری جانب، پاکستان کے ایئرپورٹس سے یورپ، امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازیں بروقت روانہ ہو رہی ہیں، یعنی اثر صرف مشرق وسطیٰ اور ترکیہ جانے والی پروازوں پر محدود ہے۔یہ صورتحال مسافروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے، خاص طور پر حج و عمرہ، کاروباری اور خاندانی سفر کے لیے آنے جانے والوں کو متبادل انتظامات تلاش کرنے پڑ رہے ہیں۔