نامعلوم فراد کا چھریوں سے حملہ ،نوجوان زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ستوکتلہ کے حدود میں نامعلوم افراد نے نوجوان کاظم علی پر چھریوں کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کاظم علی گھر جا رہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے اچانک حملہ کر دیا۔ زخمی نوجوان کو گلے پر چھری کے وار لگے ہیں۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔