محلہ مشتاق نگرمیں نشے کے عادی افراد 20سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے مار ڈالا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے محلہ مشتاق نگرمیں نشے کے عادی افراد نے نشے سے منع کرنیپر 20سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق علی آفتاب نے محلے میں نشہ کرنے والے افراد کو اس قبیح فعل سے منع کیا، جس پر ملزموں اور نوجوان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ دورانِ جھگڑا نشئی افراد نے طیش میں آ کر نوجوان کے سینے پر چھریوں کے پے در پے وار کئیاور فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد شدید زخمی علی آفتاب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اور جائے واردات سے ثبوت و شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔