چک امرو (نامہ نگار)شکرگڑھ کے علاقہ میں نوجوان کو غیر اخلاقی حرکتوں سے منع کرنے پر قتل کردیاگیا۔ تھانہ شاہ غریب کی حدود میں موضع ویرم کا رہائشی گوہر فرید نمازعشا پڑھ کر آرہاتھاکہ ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہونے سیموقع پردم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی، وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ مقتول ملزموں کو گلی میں غیر اخلاقی حرکتوں سے منع کرتا تھا۔