11 سالہ بچے نے موبائل گیم کھیلنے سے منع کرنے پر باپ کو قتل کردیا

ریاست پنسلوانیا میں  ڈگلس ڈیٹس نامی شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا
 ابتدائی تحقیقات ، مقتول کے  بیٹے کلیٹن کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے
واشنگٹن(آئی این پی امریکا میںایک  11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر موبائل گیم کھیلنے سے منع کرنے پر باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  امریکی ریاست پنسلوانیا میں 42 سالہ ڈگلس ڈیٹس نامی شخص  اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کے سر پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی مقتول کے 11 سالہ بیٹے کلیٹن کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا