لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 ون ویلرز گرفتار

لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 ون ویلرز گرفتار

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 17 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو شالیمار، باٹا پور، ہنجروال، باغبانپورہ، نواں کوٹ اور دیگر علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار افراد ون ویلنگ اور شور شرابے کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں اویس، حیدر، بلاول، حمزہ، سیف، عدنان، علی، عثمان، فیصل اور دیگر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ون ویلرز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور لاہور پولیس اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے، والدین بھی اپنے بچوں کی مناسب کونسلنگ کریں۔