لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن: 2716 گرفتار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن: 2716 گرفتار

پنجاب پولیس نے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران 2716 مظاہرین گرفتار کیے گئے، جن میں لاہور سے 251، گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196، منڈی بہاالدین سے 210 افراد شامل ہیں۔گرفتار افراد کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کیے گئے، جن میں لاہور میں 39 اور شیخوپورہ میں 8 مقدمات شامل ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے کی گئی حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید اور تقریباً 250 افسران و اہلکار زخمی ہوئے، لاہور میں سب سے زیادہ 142 اور شیخوپورہ میں 48 افسران زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پُرتشدد مظاہرین کی توڑ پھوڑ اور قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کی گئی۔