پاکستانی تجارتی بحری جہاز ایم ٹی شالامار میں لگنے والی آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاز میں آتشزدگی گوادر کے قریب سمندر میں تقریباً 80 میل کے فاصلے پر پیش آئی، جبکہ واقعے کے وقت جہاز گوادر کے جنوب میں موجود تھا۔ آگ لگنے کے وقت قریبی بندرگاہ جہاز سے تقریباً 48 میل جنوب مشرق میں واقع تھی۔اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ نے فوری ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں جہاز پر بھڑکنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔