کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتیوں کا معاملہ چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تعیناتیوں کا معاملہ چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیاہے کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ ہوا تو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت نے پاکستان کے بیرون ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کر دی جبکہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کے لیے اگست 2026 میں ہونے والے انٹرویو کے نتائج جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں بھی 26 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی