ہائی کورٹ‘ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں نئی بھرتیاں چیلنج کردی گئیں

کراچی (آئی این پی)ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں 2021 سے 2026 تک نئی بھرتیاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاہے کہ بھرتیوں کے لیے طے شدہ اصول اختیار نہیں کیے گئے،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین سے 18 اگست کو جواب طلب کر لیا۔درخواست میں چیئرمین و سیکریٹری ویلفیئر بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارکے مطابق اس عرصے دوران پانچ سو سے زائد بھرتیاں کی گئیں