احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا

 شہباز شریف اور  حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات کیلئے    جلد شیڈول طے کیا جائے گا:لیاقت بلوچ 
لاہور(آئی این پی )جماعت اسلامی  نے کہا ہے کہ  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور پٹرولیم لیوی سے متعلق جاری مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا ہے۔جماعت اسلامی کی   جانب سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات کے لئے  جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کی جانب سے جلد شیڈول طے کیا جائے گا۔