اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سینیٹر کامران مرتضی نے ملاقات کی ہے اور مولانا فضل الرحمن کا پیغام پہنچایا ہے،دونوں رہنمائوں کے درمیان مدارس بل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضی نے کہا کہ سپیکر سے کہا ہے کہ بل کا معاملہ کو حل کیا جائے،وزیرقانون کے بعد سپیکر سے بھی کہا ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کے بعد بلایا جائے