پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا:احسن اقبال

 سازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جارہا ہے،پی ٹی آئی اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتی تھی
ملک کو اب منفی پروپیگنڈا کے زیر اثر نہیں ہونے دیں گے:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کو سازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا،  پی ٹی آئی جدید اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ کرناچاہتی تھی،ملک کو اب منفی پروپیگنڈا کے زیر اثر نہیں ہونے دیں گے۔      ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کراچی میں  پارٹی اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاپاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا دورہ کرے گا، سی پیک کے فیز ٹو پر کام کریں گے۔دریں اثنا سائٹ کراچی کے دورے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق نے سائٹ کراچی کے لیے 5 ارب کے منصوبے کی منظوری دی ہے جب کہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان وزیراعظم اسی مہینے کریں گے، چین کی مدد سے کراچی حیدرآباد کی نئی موٹر وے بنائیں گے۔