ترکیہ اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں،سعودیہ کو جو مدد چاہیے دی جا رہی ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں ‘ ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہوئی ہے، یمن کی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ مکہ دفاعی اتحاد کی میٹنگ یمن سے متعلق نہیں تھی، دفاعی اتحاد کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر کو فارمولائز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی یہاں موجودگی ہے مگر اس وقت یمن میں لڑائی سعودی عرب کی فوجیں لڑرہی ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے